کریمنل جسٹس سسٹم ختم ، سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کیسے ہو سکتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کیخلاف ملزم کی اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کلاسک کیس سے پتہ چلتا ہے کریمنل جسٹس سسٹم ختم ہو چکا ، کیا قتل کیس میں ایسی تفتیش کی جاتی ہے، سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کیسے ہو سکتا ہے۔

دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا موکل کو قتل میں اعانت کے الزام پر سزائے موت سنائی گئی،وکیل فیصل صدیقی نے کہا ملزم کا ویڈیو بیان موجود ہے، جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دئیے ویڈیو کو عدالت میں پیش کرنے کے جوڈیشل اصول ہیں، ویڈیو پیش کرنے کے کچھ قانونی تقاضے ہیں۔

وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا ملزم نے قتل میں استعمال 5 پستول بر آمد کرائے، جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دئیے ملزم کرائے کے قاتلوں سے قتل کروا کر پستول اپنے پاس کیوں رکھے گا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کلاسک کیس سے پتہ چلتا ہے کریمنل جسٹس سسٹم ختم ہو چکا ، کیا قتل کیس میں ایسی تفتیش کی جاتی ہے، سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کیسے ہو سکتا ہے۔