گاڑیاں خریدنے والوں کےلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط عائد

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے مقامی و امپورٹ گاڑیوں میں سیفٹی سٹینڈرز کےلئے سخت شرائط عائد کردیں۔

دستاویز کے مطابق مقامی تیار گاڑیوں میں ابھی صرف 17 سیفٹی سٹینڈرڈ اپلائی ہو رہے ہیں، اکتوبر تک مقامی تیار گاڑیوں کو 40 سیفٹی سٹینڈرڈز مزید فالو کرنا ہوں گے، مقامی پارٹس کی کوالٹی چیک کرنے کےلئے پاکستان آٹو موٹو انسٹیٹیوٹ قائم ہو گا، پاکستان میں ایکسیڈنٹل ٹائپ ” ڈی“ کی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، 30 ستمبر سے امپورٹ پالیسی آرڈ تبدیل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے آئی ایم ایف اہداف کے مطابق ڈمپنگ کنٹرول ،لوکل مینوفیکچرنگ کےلئے اہم قانون سازی کرلی ، موٹر وہیکل انڈسٹری ڈویلپمنٹ ایکٹ 2025 تیار کرلیا گیا ، یکم اکتوبر سے غیر تصدیق شدہ نئی گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت نہیں ہو سکیں گی۔