فوج کیخلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، تضحیک کرنے والوں کاسرکچلنا ہوگا،شہباز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے پاک فوج کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا ناقابل برداشت ،کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں، تضحیک کرنے والوں کاپتہ لگا کرسرکچلنا ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہادہشتگردی ،فتنہ پھیلانے والوں کی نشاندہی کرنا ہوگی، پاکستان کو ہمیشہ کیلئے خوارج سے نجات دلائیں گے،میجر عدنان شہید نے ملک و قوم کیلئے جان کی قربانی دی، نماز جنازہ میں میجر عدنان شہید کے خاندان سے ملاقات ہوئی، شہید عدنان کے والد کا حوصلہ جوان تھا، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے،شہید کی بہنوں نے کہا بہت دلیر بھائی کی بہنیں ہیں۔

شہبازشریف نے کہا سکیورٹی فورسز نے قربانی کی تاریخ رقم کردی ، قربانی کی کیفیت کو کوئی نہیں جان سکتا، پاک فوج کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اپنے شہدا کا شکر گزار ہونا چاہیے،سوشل میڈیا ،بیرون ملک بیٹھے پروپیگنڈا عناصر کی شناخت کریں، سوشل میڈیا پر زہریلے پروپیگنڈے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا فتنے کی مکمل بیخ کنی کرنا فرض ہے، نفرت کارڈ ناقابل قبول ہے، آخری حد تک جا کر دہشتگردی کے فتنے کو ختم کرنا ہو گا،چین کا حالیہ دورہ کامیاب رہااگر فالواپ نہیں ہوگا تو زیرو ہوگا، قومی ترقیاتی منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی،مائنز اینڈ منرل پر امریکی کمپنیوں کےساتھ ایم او یو سائن کیے ، بلوچستان، چترال ،گلگت بلتستان میں خزانے دفن ہیں، امریکہ کےساتھ اچھے تعلقات بنانے ہیں، چین کےساتھ سٹریٹجک تعلقات میں بہتری لانی ہے،بیجنگ اقتصادی و عسکری قوت بن چکا ۔

شہباز شریف نے کہا قطر میں اسرائیلی بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فلسطین میں بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے،دنیا کی تاریخ میں بربریت کی نظیر نہیں ملتی، قطر کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، امیر قطر کویقین دہانی کرائی مشکل وقت میں آپ کےساتھ ہیں۔