وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

بیجنگ: ( ) وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ، 5 راہداریوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا، دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت و عوام کا شکریہ ادا کیا۔

صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر کو ہونے والی ملاقات کے فیصلوں کے تناظر میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر مشترکہ ایکشن پلان 2029-2024 پر دستخط ہوئے جسے اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔