سیلاب سے مزید سینکڑوں دیہات زیر آب، لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ

لاہور: ( ) سیلاب سے مزید سینکڑوں دیہات زیر آب، لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ، راوی، ستلج اور چناب میں خطرناک طغیانی، گجرات میں طوفانی بارش نے زندگی مفلوج بنا دی۔


فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، ہیڈ سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔


مہر بلوچ کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی بستیاں زیر آب آ گئیں، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کی دیوار گر گئی، عمارت اور فرنیچر بھی بہہ گیا۔

کبیروالا کے علاقے کنڈ سرگانہ، قتالپور و بربیگی میں دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد کا اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کردہ حفاظتی بند متعدد جگہوں سے ٹوٹ چکا ، پانی تیزی سے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو رہا ہے۔