اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔
جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی، وکیل نے کہا ملزم پر 2لاکھ ریال کی ڈکیتی کا الزام ہے، 2گواہوں نے ملزم کو شناخت کرنے سے انکار کیا،جسٹس حسن رضوی نے کہا ملزم سے 2لاکھ کی ڈکیتی سے 80 ہزار ریال ریکور ہو گئے، ڈکیتی کا شکار بندہ تو ڈکیتوں کے سامنے سر نہیں اٹھاتا ،اپنی جان کی فکر ہوتی ہے،جسٹس شہزاد ملک نے کہا مدعی کی ملزم کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، دشمنی ہوتی تو ایف آئی آر میں نامزد کرتا،بعدازاں سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم شہاب الدین کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
سپریم کورٹ نے ڈکیتی کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

















