اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالتی فیسوں میں اضافہ واپس لیاجائے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں روف عطا،سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ رولز کیلئے تجاویز ارسال کر دیں۔
12صفحات پر مشتمل تجاویز بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ کوبجھوائی گئیں،تجاویز میں ترکیہ، چائنہ، فرانس، جرمنی اور ناروے کے نظام انصاف کے حوالہ جات شامل ہیں۔
سپریم کورٹ بار نے تجاویز میں عدالتی فیسوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ آمدنی پیدا کرنے والی اتھارٹی نہیں، عدالتی فیسوں میں اضافہ سستے اور فوری انصاف کی آئینی شق 37ڈی کے منافی ہے،ناروے ،جرمنی میں بہت معمولی عدالتی فیس لی جاتی ہے، انصاف کی رسائی مالی طور پر مضبوط افراد کی بجائے تمام شہریوں تک ہونی چاہیے،برطانیہ، بھارت میں فوری شنوائی والے مقدمات کیلئے شام تک عدالتی لگتی ہیں، سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی ہر اپیل پر ایک سال ،سول اپیل کا فیصلہ 6 ماہ میں کیا جائے،سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی جج کیخلاف بھیجی گئی شکایت پر 6ماہ میں فیصلہ ہونا چاہیے، مقدمات کی سماعت کیلئے شا م کو بھی عدالتی بنچز تشکیل دیئے جائیں۔
عدالتی فیسوں میں اضافہ واپس لیاجائے،سپریم کورٹ بار

















