پانڈا بانڈز کا اجرا ،چینی بینکوں سے تعاون حاصل کرینگے، وزیرخزانہ
بیجنگ:(مشرق نیوز)وزیر خزانہ اورنگزیب نے گورنر بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے حکام سے ملاقات میں پانڈا بانڈز کے اجرا ،پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا،بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور منصوبہ آن ٹریک ہے،وزارت خزانہ کے مطابق پہلے مرحلے میں 30 کروڑ ڈالر مالیت کے برابر پانڈا بانڈز کا اجرا کیا جائے گا، مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے پانڈا بانڈز کا اجرا 3مراحل میں 2028تک مکمل کیا جائے گا۔


















