خواجہ آصف سے بحرینی جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون پر اطمینان
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورسز لیفٹیننٹ جنرل تھیاب بن صقر عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار ،باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
















