اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پورے پاکستان میں بند کیے جا رہے ہیں، ملازمین کےلئے 28 ارب روپے کا پیکیج رکھا ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا ہے،تمام تر کوششوں کے باوجود خسارہ کم نہ ہو سکا، 19.5ارب روپے کا پیکیج تمام یوٹیلیٹی ملازمین کو دیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز کے 11 ہزار 614 ملازمین ہیں،ملازمین کیلئے متفقہ پیکیج دینے جارہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو مجموعی طور پر 28ارب روپے کا پیکیج دیا جارہا ہے، ریگولر ملازمین کےلئے 13.18 ارب، کنٹریکٹ ملازمین کےلئے 3.6 ارب، یومیہ اجرت پر کام کرنےوالوں کےلئے بھی 2 ارب روپے رکھے، پیکیج کو وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کیا،وفاقی وزیر نے کہا آج دکھی دل سے کہنا چاہتا ہوں یہ ادارہ چلتا تو اچھی بات تھی، یوٹیلیٹی سٹورز کی وجہ سے ہر ماہ 60 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے، سر توڑ کوشش کی یوٹیلیٹی سٹورز فعال رہیں،تمام تر کوششوں کے باوجود خسارہ کم نہ ہو سکا، ملک بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورزکے اثاثوں کو نیلام کیاجائے گا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پورے پاکستان میں بند، ملازمین کیلئے 19.5 ارب کا پیکیج


















