پاکستان، چین ملکر ترقی کرینگے، کوئی جدا نہیں کرسکتا: وزیراعظم

تیانجن (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چینی مہارت سودمند ثابت ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نے چین کی تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ کیا اور چین کی قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تعریف کی،وزیراعظم کو قدرتی آفات سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق جدید ٹیکنالوجی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا چین اورپاکستان کے تعاون سے کئی منصوبے موجود ہیں اورمتعدد پر کام جاری ہے،منصوبوں میں چائنہ پاکستان جوائنٹ لیب فار ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، بین الاقوامی میڈیکل کو آپریشن سینٹر، چین پاکستان فرینڈشپ ہسپتال اوردیگرمنصوبے شامل ہیں،اس کے علاوہ وزیراعظم کو نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو ٹیکنالوجیز اور نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی،شہباز شریف نے کہا چین کی جدید ٹیکنالوجی اورطریقے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں سودمند ثابت ہوں گے، چینی مہارت سے استفادہ کرکے پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئےمو ثر احتیاطی تدابیرکی جاسکیں گی،وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی بین الاقوامی میڈیکل سینٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کوفعال بنایا جائے، جوائنٹ لیب سے متعلق چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے،پاک چین دوستی اور تعلقات اتنے ہی دیرینہ ہیں جتنے کہ شاہراہ ریشم ہے، پاکستان اور چین تاریخی و ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں، شاہراہ قراقرم دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا ایک عظیم منصوبہ ہے،پاکستان مسلم دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کیا، شاعر مشرق علامہ اقبال نے بھی ایک صدی قبل چین کی ترقی کی پیشگوئی کی تھی، 60 برس قبل بیجنگ جانے والی پہلی بین الاقوامی پرواز کراچی سے روانہ ہوئی، چین نے جس طرح اپنے 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکالا وہ دنیا کیلئے ماڈل ہے، چین آج دنیا کی ایک بڑی معاشی وفوجی طاقت ہے، ہمیں چین کے ساتھ اپنی مضبوط دوستی پر فخر ہے، صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی کے ویژن نے دنیا کو اپنا گرویدہ کر لیا ہے، عوام کی فلاح وبہبود چین کی حکومت کی ترجیح ہے، غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کا صدر شی جن پنگ کا ویژن ہمارے لئے مشعل راہ ہے،وزیراعظم نے کہا غربت کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے، پاکستان کی آبادی 60 فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، آج 30 ہزار پاکستانی طلبا چین میں زیر تعلیم ہیں، طلبا جدید تحقیق، عصری تعلیم اور فنی مہارتوں سے استفادہ کر رہے ہیں، ووکیشنل ٹریننگ وقت کا تقاضا ہے، تعلیم کے میدان میں پاکستانی اور چینی جامعات کے تعاون کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں تربیت مکمل کر لی، چینی کمپنی کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنرمندبنانے کے پروگرام جاری ہیں، پاک چین دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، پاک چین دوستی کی مشعل اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، آئیں مل کر ترقی و خوشحالی کے دور کا ایک نیا باب رقم کریں،دوسری جانب وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کوپنجاب حکومت کے ساتھ مکمل رابطوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا امدادی سامان کے قافلے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سپرد کیے جائیں،شہباز شریف نے کہا پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے قومی سطح پربھرپورکوششیں جاری ہیں، پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب متاثرین کےلئے امدادی قافلے روانہ کیے جاچکے ہیں،مزید بر آں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے دو طرفہ ملاقات کی،دونوں رہنماو¿ں نے پاک ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا،ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کے عوام کےساتھ اپنے ملک کی یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہامشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، رجب طیب اردگان نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرنے اور جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی پالیسیوں کی مذمت کےلئے بین الاقوامی پلیٹ فارم استعمال کرنے کےلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مسلم دنیا اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔