سہ فریقی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی

شارجہ (مشرق نیوز) سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دیدی۔شارجہ میں کھلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم 183 رنز کے تعاقب میں 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رحمان اللہ گربز 38، صدیق اللہ اٹل 23، درویش رسولی 21، ابراہیم زادران 9، مجیب الرحمان 4، محمد نبی 3 اور فرید احمد 1 رن کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے جبکہ کریم جنت اور عظمت اللہ عمرزئی بغیر کھاتا کھولے پولین لوٹے۔ فضل حق فاروقی 1 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کئے۔

شاہینوں کی جانب سے کپتان سلمان آغا 53 رنز ناٹ آوٹ بنا کر نمایاں رہے۔صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14 اور حسن نواز 9 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔