پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (مشرق نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ کل رات گئے وزارت پیٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا۔

وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔