پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں، کئی بند ٹوٹنے سے بستیاں ڈوب گئیں, متعدد ہلاکتیں

لاہور، قصور، سیالکوٹ، وزیر آباد، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، لودھراں، اسلام آباد، نیویارک (خبرنگار+ اپنے رپورٹر سے+ بیورو رپورٹ) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی اور تباہی کی صورتحال بر قرار ہے ،پنجاب کے بڑے دریاﺅں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے سینکڑوں بستیاں ڈوب گئیں، ہزاروںایکڑ زرعی اراضی زیر آب آنے سے فصلیں تباہ ہو گئیں،اب تک 6لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ،متعدد جاں بحق،درجنوں لاپتہ ہو گئے،پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے ہزاروں افرد کو ریسکیو کر لیا،سیلابی ریلوں کی آمد،دریائے راوی،چناب کے بہاﺅ میں اضافہ متوقع ہے ،قادر آباد بیراج کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ادھرقادرآباد ہیڈ ورکس میں ممکنہ شگاف کی وارننگ کے بعد حافظ آباد اور چنیوٹ میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے،سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا،راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، اسپیل ویز آج صبح 6بجے کھولیں جائیں گے،سیلابی ریلوں سے تریموں اورپنجند بیراجوں کے سٹرکچر کو خطرہ لاحق ہو گیا، بندوں میں بارودی مواد سے شگاف کےلئے4رکنی کمیٹی کو اختیارات سونپ دئیے گئے ہیں ، فیصلہ ساز کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر،فوج کے لیفٹیننٹ کرنل،محکمہ ایریگیشن اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای اینزشامل ہیں، پاک فوج ، رینجرز، پولیس ،ریسکیو 1122سمیت ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھرپور امداد ی کارروائیاں جاری ہیں ، سیلاب سے کروڑوں روپے مالیت کے جانور بھی پانی میں بہہ گئے،دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہا ﺅایک لاکھ 45 ہزار 160کیوسک ہو گیا ، شاہدرہ سے 1لاکھ60ہزار کیوسک ریلے کا امکان ہے ، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے،دریائے راوی کی گنجائش2لاکھ 50ہزارکیوسک ہے،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے اور ہائی الرٹ پرہیں، راوی میں جسڑ کے مقام پر سیلاب کا زور کم ہونے لگا ہے، پانی کا بہا ﺅایک لاکھ52ہزار کیوسک پر آگیا،دریائے چناب میں ہیڈ خانکی اور ہیڈ قادر آباد پر پانی کے بہا ﺅمیں کچھ کمی آنا شروع ہوگئی مگر صورتحال اب بھی خطرناک ہے،ہیڈ خانکی پر پانی کا بہا ﺅساڑھے 10لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 8 لاکھ 59 ہزار کیوسک پر آ گیا، ہیڈ قادر آباد پر بھی غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے جہاںپانی کا بہا ﺅ9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہا ﺅ2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے جہاںغیر معمولی سیلاب ہے،ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ،پانی کا بہا ﺅ1 لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے ، دریائے راوی میں بلوکی اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں،سیلاب کی وجہ سے پانی دریاﺅں سے نکل کر رہائشی علاقوں اور زرعی زمینوں میں سے گزر رہا ہے ،سیلاب کی وجہ سے کئی بستیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچاہے،سیلاب سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں،قلعہ احمد آباد میں ریلوے ٹریک سیلاب کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے،شکرگڑھ کے متعدد دیہات میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں،ساہیوال کے نواحی علاقے میں دریائی کٹا ﺅسے ساہیوال مین جی ٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر پانی سڑک کے ساتھ بہنے لگا،چناب میں سیلاب سے وزیر آباد میں پلکھو نالا بپھر گیا، گنجائش سے زیادہ پانی سے نالہ اوور فلو ہوگیا اور سیلابی ریلا وزیرآباد شہر میں داخل ہونے سے کئی دیہات اور نشیبی علاقے زیر آب ہیں،مظفرگڑھ میں کئی دیہات زیرآب ہیں اور فلڈ فار کاسٹنگ کے مطابق بڑا سیلابی ریلا اگلے دو سے تین روز میں گزرے گا،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر مختلف دیہات بدستور زیر ہیں، گاﺅں کے گاﺅں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں،علاوہ ازیںمحکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی ، پاک فوج کے دستوں کو ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے طلب کیا گیا، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، سیلابی علاقوں میں سول ڈیفنس پنجاب کے ریلیف کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جو ہمہ وقت آپریشنل ہیں،سول ڈیفنس متاثرہ علاقوں سے عوام اور مویشیوں کی محفوظ مقامات تک بحفاظت منتقلی میں پیش پیش ہے،پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 9واں اسپیل آج بروز جمعہ سے شروع ہوگا، 29اگست سے 2ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی،شہری خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاﺅں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں،مزید بر آں اقوام متحدہ نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کےلئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کردی،یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یو این نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کےلئے امداد جاری کی،پاکستان میں گذشتہ 10 روز کے دوران بارشوں، سیلاب سے 400 افراد جاں بحق، 190 سے زائد زخمی اور 20 ہزار سے زائد بے گھر ہوئے، سیلاب متاثرین کو پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کےلئے نقد معاونت، حفظان صحت کے سامان، پینے کے صاف پانی، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے تحفظ کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں حکام اقوامِ متحدہ اور مقامی شراکت داروں کی مدد سے امدادی کارروائیوں کی قیادت کر رہے ہیں،پاکستانی حکام کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون بارشوں، سیلاب سے بہت زیادہ تباہ کاریاں ہوئیں، اب تک 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔