ڈھاکہ :(مشرق نیوز) پاکستان ،بنگلہ دیش میں6معاہدے،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دونوں ممالک کی علمی راہداری بھی بنے گی،پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کو 5سال میں 500 سکالرشپس دینے کا اعلان کردیا ۔
دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں ، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ڈھاکہ میں ہوئی ،نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار ، بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور توحید حسین نے شرکت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے پاک بنگلہ دیش علمی راہداری کا اعلان کیا ،5برسوں کے دوران 500 بنگلہ دیشی طلبہ کو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کےلئے سکالرشپس دی جائیں گی،ایک چوتھائی سکالرشپس طب کے شعبے میں ہوں گی،100 بنگلہ دیشی سول سرونٹس کےلئے تربیتی پروگرامز کا اہتمام بھی کیا جائےگا،پاکستان نے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کو دی جانے والی سکالرشپس کی تعداد 5 سے بڑھا کر 25 کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان ،بنگلہ دیش نے سفارتکاروں ،حکومتی اہلکاروں کےلئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے،انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے،ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایسوسی اینڈ پریس آف پاکستان اور بنگلہ دیش سنگباد سنگستھا نے کیے،فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور توحید ،مشیر تجارت بشیر الدین سے وفود کی سطح پر اہم ملاقاتیں کیں ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ،اقتصادی و تجارتی تعاون و علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ ، عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے ،انسانی بنیادوں پر تعاون بھی زیر بحث آئے، علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر غور ،سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا گیا،وزارت خارجہ کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریں اثنا اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے ملاقات کی،تعلقات مضبوط بنانے ،نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا،نائب وزیراعظم نے پروفیسر یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات پہنچائیں، ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال و علاقائی تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ،اسحاق ڈار نے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر
خواتین ڈاکٹرز ملک کے نظام صحت کا قیمتی سرمایہ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستان میں شعبہ ماہی گیری کی ترقی و سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ
پاک، بھارت میچز میں کھلاڑیوں کا نامناسب رویہ، ہربھجن سنگھ کا آئی سی سی اور بورڈز سے مداخلت کا مطالبہ
بھارتی اداکارہ شردھا کپور 8 کلو وزنی گھنگھرو پہن کر ڈانس کرنے سے زخمی
بلاول کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ، رہائشگاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: صدر شی جن پنگ
عسکری قیادت کی پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کی تاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماوں کو قتل کرنے پر غور
وزیراعظم شہباز شریف کی این سی سی آئی اے کی تنظیم نو کا عمل تیز کرنیکی ہدایت


















