پاک بحریہ کیخلاف بھی بھارتی میڈیا کاجھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کیخلاف بھی بھارتی میڈیا کاجھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ،نیوزواچ ڈاگ کی رپورٹ نے حقیقت عیاں کردی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے کراچی ریٹریٹ کا دعویٰ محض پروپیگنڈہ ہے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے جاسکے، بھارتی میڈیا پاک نیوی کے آپریشن منتقلی کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا،بھارت کی جانب سے پاکستان نیوی مخالف رپورٹنگ میں نیوی اثاثہ جات کی تفصیلات تک فراہم نہیں کی گئیں، دوران رپورٹنگ صرف آپریشنز کو کراچی سے ایران منتقل کرنے کا راگ الاپا گیا۔
نیوزواچ ڈاگ کے مطابق بیانیے کی دوڑ میں سٹیٹ سپانسرڈ بھارتی سینما انڈسٹری بھی پیچھے نہ رہی،فلموں کے ذریعے جنگ کے دوران بھارتی برتری اجاگر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، پاکستان مخالف بیانیے کی دوڑ میں اہم اداکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں،جعلی خبروں سے بھارتی میڈیا کی عوام میں کریڈیبلیٹی زیروہوچکی۔
رپورٹ میں کہا گیا بھارتی حکومت نے ریاستی جھوٹ ایکسپوزکرنے پرلاکھوں سوشل میڈیا اکاوٹس بند کردیئے، حکومت مخالف مواد کو ریاست مخالف مواد قراردیکراکاونٹس بند کرنا غیرآئینی ہے، عالمی اداروں کو بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔


















