اربوں کی ریلوے اراضی پر نجی و سرکاری اداروں کا قبضہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اربوں کی ریلوے اراضی پر نجی و سرکاری اداروں کا قبضہ،تجاوزات قائم ، آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے کی 8 ہزار 372 مرلے سے زائد اراضی پر نجی و سرکاری اداروں نے قبضہ کر رکھا ہے، اراضی کی مالیت 5 ارب 63 کروڑ 40لاکھ سے زائد ہے،تجاوزات 1980سے 2024 کے دوران قائم کی گئیں، مسلسل 3سال 20-2019، 22-2021 اور 24-2023ءکی آڈٹ رپورٹ میں معاملے کی نشاندہی کی گئی،بار بار ایک ہی معاملے کا سامنے آنا تشویش کا باعث بن رہا ہے، حکام کی جانب سے سفارش کی گئی زمین کی ریکوری کیلئے جلد از جلد اقدامات کیے جائیں، اراضی پر تجاوزات کیوں ہوئیں، ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے۔