برطانیہ،امارات نے بھی پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی
اسلام آباد،لندن،ابوظہبی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) برطانیہ،امارات نے بھی پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کردی۔
نائب وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے رابطہ کیا، سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل وقت میں یکجہتی کا پیغام دیا، برطانوی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی لندن میں اسحاق ڈار سے ہونےوالی ملاقات میں مثبت پیشرفت ہو گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی قیادت کی یکجہتی ، ریلیف و بحالی کےلئے امداد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہابرطانوی قیادت کےساتھ مزید رابطوں و بات چیت کے منتظر ہیں۔
ادھر صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان نے کہاسیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف ،صدر زرداری کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ،یواے ای مشکل گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہے، تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

















