ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،وزیر د اخلہ محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،شہدا کے خاندانوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

محسن نقوی بہاولپور کے نواحی علاقے اوچ شریف میں شہید کیپٹن آصف کی رہائشگاہ گئے،والدین،بھائیوں و دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی، دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی،والد، والدہ ، بھائیوں کے عزم و حوصلے کو سراہا،دلاسہ دیا ،شہید کیپٹن آصف کے 10 ماہ کے بیٹے ارسلان سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے گود میں بٹھا کر پیار کیا۔

شہید کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاآپ جیسے با ہمت خاندان کا حوصلہ ہی قوم کی اصل قوت ہے، شہید کیپٹن آصف جوانمردی کی لازوال مثال ہیں،والدین کو سلام پیش کرتا ہوں،ایمان ہے شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور کیپٹن آصف بھی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے،شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھنا قومی ذمہ داری ہے،شہدا کے خاندانوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔