سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات کوریئر گاڑی سے چوری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں،دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجی جارہی تھیں۔

کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریقین کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاجلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کرائیں۔