IMFکی ایک اور شرط پوری ،ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کیلئے منافع ختم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط کو پورا کرتے ہوئے ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کیلئے منافع ختم کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ سے بینکوں کو ترسیلات زر موصول ہونے پر رقم نہیں ملے گی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سیکرٹری فنانس نے کہا100 ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر ٹرانزیکشنز پر 35 ریال منافع دیا جا رہا تھا، رواں مالی سال تقریباً 200ارب بینکوں کو منافع کی مد میں دیئے جانے کا تخمینہ تھا۔

امداد بوسال نے کہا ترسیلات زر کی ٹرانزیکشنز پر بینکوں کو ملنے والے منافع پر کٹوتی کا فیصلہ کیا ،مالیاتی گنجائش ،آئی ایم ایف شرائط پر بجٹ مختص نہیں کیا گیا ، مرکزی بینک ترسیلات زر پر بینکوں کو منافع کیلئے نئی سکیم تیار کر رہا ہے۔