اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچنے کوسرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا معاشی ترقی کےلئے ملکر کی جانےوالی کاوشیں رنگ لائیں گی،ہر 2ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائےگا، اچھی کارکردگی کے مظاہرے پر شاباش ،خراب کارکردگی پر تادیبی کارروائی ہوگی،محرم الحرام کے دوران مجالس ،جلوسوں کے پرامن انعقاد اور امن برقرار رکھنے کےلئے اقدامات پرپوری قوم ، وفاقی وصوبائی حکومتوں ، متعلقہ ذمہ داروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاشہبازشریف نے کہاسب کی مشترکہ کاوشوں ،محنت سے محرم پرامن رہا،قومی وحدت،یکجہتی ،اتحاد و اتفاق کی صورتحال امید افزا ہے،سوات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس ،واقعہ سے سبق سیکھنا چاہئے اور آئندہ کےلئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں،این ڈی ایم اے جاندار ادارہ بن چکا،چیئرمین این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،پی ڈی ایم ایز کےساتھ مل کر این ڈی ایم اے نے ضروری اقداما ت کئے۔
وزیراعظم نے کہا موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالے سوا سال ہو گیا اب ہر 2ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا ،اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالی وزارت کے ذمہ داروں کو شاباش ملے گی ،کمی کوتاہی کودور کرنے کی کوشش کریں گے اورضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔
شہبازشریف نے کہا کارکردگی ،معیار پر پورا اترنے والے سر کا تاج ہیں لیکن معیار پر پورا نہ اترنے والوں کےلئے بڑا واضح پیغام ہے،کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،صرف کارکردگی اور قوم کی خدمت ہی ترجیح ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزارت کی کارکردگی کو سراہتے ہیں،پی ایس ڈی پی کے تحت ایک ٹریلین سے زیادہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے گئے ، احسن اقبال نے خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا ،حکومت کی بہترین کامیابی ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















