واشنگٹن،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکی ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر سمیت3شخصیات کومطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا،مطلوب ایرانی شخصیات میں رضا امیری مقدم، تقی دانشور اور غلام حسین شامل ہیں،تینوں ایران کی وزارت انٹیلی جنس و سکیورٹی کے سینئر عہدیدار ہیں۔
ایف بی آئی نے الزام عائد کیا ایرانی عہدیداروں نے2007میں ایجنٹ رابرٹ لیونسن کا قتل چھپانے میں کردار ادا کیا، محکمہ خزانہ نے مارچ میں تینوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہارضا امیری مقدم پاکستان کےلئے باہمی تعلقات کے فروغ میں اپنے مثبت کردار کی وجہ سے وسیع پیمانے پر قابل احترام اورقریبی دوست و ہمسایہ ملک کے سفیر ہونے کے ناطے تمام سفارتی مراعات کے مستحق ہیں،ایران ،پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے میں ایرانی سفیر کا کردار قابل ستائش ہے ،دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات باہمی عزت و وقار کی بنیاد پر استوار ہیں۔
رضا امیری سمیت 3شخصیات امریکی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل

















