پابندیاں ختم، پاکستانی ائیر لائنز کی برطانوی فضاوں میں واپسی

لندن،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)پابندیاں ختم،پاکستانی ائیر لائنز کی برطانوی فضاوں میں واپسی،ہائی کمشنر نے تصدیق کردی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا پابندیاں ختم کرکے پاکستان کو ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا اب تمام فضائی کمپنیاں برطانیہ کےلئے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کےلئے درخواست دے سکتی ہیں،ایئر سیفٹی کمیٹی نے تحفظ کے نظام میں بہتری کے بعد پابندیاں ختم کیں تاہم ہر فضائی کمپنی کو برطانیہ میں پروازوں کے آغاز سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے الگ اجازت نامے حاصل کرنا ہوں گے۔

اپنے بیان میں جین میریٹ نے کہا برطانیہ ،پاکستان کے ماہرین ہوا کی شکر گزار ہوں ،بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتری کےلئے مشترکہ کام کیا اگرچہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن جیسے ہی انتظامی معاملات مکمل ہوں گے اپنے اہلخانہ ،دوستوں سے ملنے کےلئے پاکستانی ایئرلائن سے سفر کی منتظر ہوں،برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے کسی ملک یا فضائی کمپنی کا نام نکالنے کا فیصلہ آزادو تکنیکی عمل کے تحت کیا جاتا ہے،کمیٹی کئی برسوں سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے قریبی رابطے میں تھی۔

ہائی کمشنر نے کہا برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی نژاد افراد مقیم اور پاکستان میں ہزاروں برطانوی شہری موجود ہیں،فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان خاندانی روابط کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کی مجموعی مالیت 4.7 ارب پاونڈ ہے،سفر میں سہولت پیدا ہونے سے اہم تجارتی تعلق مزید مضبوط ہو گا۔

دریں اثنا پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا عمران خان ،غلام سرور نے پی آئی اے کو قبرستان بنایا ،قومی ائیر لائن پر پابندی کیوں لگی ،تعین کرنا حکومتی ذمہ داری ہے،پاکستان کا نام ائیر سیفٹی لسٹ سے نکلنا اہم سنگ میل ہے، خوش اسلوبی سے پی آئی اے پر پابندیاں ہٹ گئیں، پابندی سے قومی شناخت ،اربوں کا نقصان الگ ہوا،نجی ائیرلائن کوبھی برطانیہ نے اجازت دےدی، کوشش ہے نیویارک کی پروازیں بھی بحال ہوں، پاکستان بیرون ملک آپریٹنگ لائسنس کےلئے اپلائی کرے گا۔

خواجہ آصف نے کہا سابق وزیر ہو ابازی غلام سرور کے اقدامات سے پی آئی اے پر پابندیاں لگیں، سابق وزیر کا بیان غلط ثابت ہوا، غلام سرورکے جرم میںبانی پی ٹی آئی برابرشریک تھے،حکومت طے کرے گی ادارہ جاتی کارروائی کیسے کی جائے، ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کابینہ کرے گی،وزیراعظم نے کسی کو کلین چٹ نہیں ملے گی، 3 سال قومی ائیرلائن کی بحالی میں ذاتی دلچسپی رکھی، کامیابی کے بعد قومی ائیرلائن کو بہتر قیمت میں پرائیویٹائزکیا جاسکے گا۔

وزیر دفاع نے کہاایوی ایشن انڈسٹری کے دروازے کھل گئے اب لندن جانے کےلئے براستہ دبئی نہیں بلکہ براہ راست فلائٹ سے جاسکیں گے،ایک کروڑ کے قریب اوورسیزپی آئی اے کے ذریعے سفر کرتے ہیں، پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے گی،انٹرنیشنل روٹس بحال کر کے نجکاری کریں گے، عالمی ریگولیٹرز کے شکر گزار ہیں جن کی رہنمائی سے سنگ میل عبور کیا،قومی ائیر لائن کی بحالی و ترقی میں کئی افراد ،اداروں کی محنت شامل ہے، پوری قوم کےلئے ”یادگار دن“ ،مبارکباد دیتا ہوں، قومی ادارے کو دوبارہ بلندی کی طرف لےجا رہے ہیں۔

مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی، وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی پروازوں پر پابندی کے خاتمے پر مبارکباد یتے ہوئے کاوشوں کو سراہا،شہبازشریف نے کہابرطانیہ کےلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز پاکستان کےلئے انتہائی اہم سنگ میل ہے ، ماضی میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے پابندیاں لگیں اور ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا،پابندی کے خاتمے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کےلئے سفری سہولت میں اضافہ ،سیاحت کو فروغ ملے گا۔

قبل ازیں اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہاپی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی کامیابی ہے،اعلان طویل انتظار کے بعد خاندانوں ،دوستوں کیلئے دوبارہ ملنے کے نئے مواقع لےکر آیا ،پی ٹی آئی رہنماﺅںکی جانب سے دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے ملکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،،قومی کیریئر کو برسوں برطانیہ ، یورپ سمیت اہم عالمی راستوں سے محروم رکھا گیا۔

شہبازشریف نے کہابرطانیہ ، پاکستان کے درمیان سفر میں آسانی اہم تجارتی تعلقات کو کئی گنا بڑھنے میں مدد دے گی،نائب وزیراعظم، وزیر دفاع، پوری ایوی ایشن ٹیم و دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کی انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔