ڈالر کی اڑان،20 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا

کراچی:(بیورورپورٹ)ڈالر کی اڑان،20 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے بعد ڈالر اوپن مارکیٹ میں 288.49 ،انٹر بینک میں 285 روپے کا ہوگیا،ای کیپ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے ،اوپن مارکیٹ میں 49 پیسے مہنگا ہوا۔

ملک بوستان نے کہا سٹیٹ بینک ریزرو بڑھانے کیلئے انٹر بینک سے ڈالر خرید رہا ہے، اوپن مارکیٹ انٹر بینک مارکیٹ کے پیچھے چلتی ہے، سٹیٹ بینک خریداری روکے تو ڈالر نیچے آجائے گا۔