پاکستان چین کا تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان، چین نے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرلیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او کانفرس کی سائیڈ لائنز پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور سمیت سی پیک پر بات چیت کی گئی،نائب وزیر اعظم نے چینی ہم منصب وانگ ژی کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور چینی قیادت کی جانب سے دی گئی پرخلوص مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماو¿ں نے ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا،فریقین نے علاقائی امن، استحکام ، ترقی کے فروغ کےلئے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔