برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا سہولت متعارف کرا دی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ) برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا سہولت متعارف کرا دی، برطانیہ کےلئے سٹڈی اور ورک ویزوں پر فزیکل ویزا سٹیکر کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا برطانوی حکومت نے امیگریشن کا عمل ڈیجیٹل، محفوظ و تیز تر بنا دیا اب برطانیہ کا ویزا آن لائن UKVI اکاونٹ کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا، نیا سسٹم وقت کی بچت اور سادہ عمل فراہم کرے گا، ای ویزا کے نفاذ سے امیگریشن سٹیٹس یا شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ای ویز سکیم سٹوڈنٹس، گلوبل ٹیلنٹ، سپورٹس پرسن، سکلڈ ورکرز کےلئے ہوگی، یوتھ موبیلٹی، ٹیمپریری ورک اور بزنس موبیلٹی ویزوں پر بھی ای ویزا لاگو ہو گا، نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ ہولڈرز اپنے ڈاکیومنٹس UKVI اکاونٹ سے منسلک کر سکیں گے، ویزا سٹیٹس پروف کرنے کےلئے آن لائن ویو اینڈ پروو سروس متعارف کرا دی

برطانیہ کی ہائی کمشنر نے واضح کیا عام وزیٹر ویزہ، ڈپینڈنٹ ویزوں کےلئے اب بھی فزیکل سٹکر ضروری ہوگا، پرانے فزیکل ویزا ہولڈرز کو کسی اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں برٹش آرمی کےلئے کام کرنےوالے افغانوں کو خفیہ منصوبے کے تحت برطانیہ میں آباد کرنے کے منصوبے کو ختم کرنے کا فیصلہ ہو گیا ،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خفیہ منصوبے کا آغاز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم ہونے کے بعد کیا گیا، مقصد افغان وار میں برطانوی فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو طالبان حکومت کی جانب سے ممکنہ جانوں کے خطرے کے پیش نظر برطانیہ آباد کرنا تھا۔