امریکہ سے ترجیحی ٹیرف پرمثبت پیشرفت ہورہی ہے،وزیرخزانہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرخزانہ اورنگزیب نے کہاہے معیشت مستحکم،ریٹنگ میں بہتری کی امید،امریکہ سے ترجیحی ٹیرف پرمثبت پیشرفت ہورہی ہے۔
سینیٹر اورنگزیب کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی موڈیز سے ورچوئل میٹنگ میں پاکستان کے معاشی منظرنامے، اصلاحاتی ایجنڈے و مالیاتی استحکام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرخزانہ نے کہا وزیراعظم کی براہ راست نگرانی میں ٹیکس اصلاحات پرعملدرآمد کیا جارہا ہے، چندسال میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح13سے 13.5 فیصد تک لےجانا ہدف ہے،جون کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ، کرنٹ اکاونٹ سرپلس اور زرمبادلہ ذخائرمیں نمایاں اضافہ ہوا،پیشرفت پاکستان کی اقتصادی مینجمنٹ پربحال ہوتے اعتمادکی علامت ہے۔
















