بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کی بات کرنا کم ظرفی ہے:گنڈاپور، ضیاءالرحمن نے الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
پشاور،ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کی بات کرنےوالوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ”انتہائی کم ظرفی“ قرار دیا، گنڈاپور نے کہا محض اپنے والد سے ملنے کےلئے آنےوالے بچوں کےخلاف اس نوعیت کی گفتگو شرمناک ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا سیاسی انتقام کی وجہ سے پاکستان کی بیرونِ دنیا میں ساکھ متاثر ہو رہی ہے اور اس طرز عمل سے ریاستی اداروں کے درمیان خلیج مزید گہری ہو رہی ہے،علی امین گنڈاپور نے واضح الفاظ میں کہا اگر خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کی کوئی کوشش کی گئی تو سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے،علاوہ ازیں فضل الرحمن کے بھائی ضیاءالرحمن نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا،ضیاءالرحمن نے کہا آپ کے انداز گفتگو سے معلوم ہوچکا ہے آپ کے جانے کا زمانہ آچکا ہے، جلد کے پی عوام کو کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے، فضل الرحمن نے تمہارے لیڈر کو اقتدار سے گھسیٹ کر نکالا تھا، پہلے مفتی محمود کے بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاو۔

















