کریک ڈاون ہو توچینی کی قیمت 150 ہوجائیگی:ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن

کراچی:(بیورورپورٹ)ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرﺅف ابراہیم نے کہا چینی کی ریٹیل قیمت 200 سے کم ہوکر 195 ، چینی کی فی کلو تھوک قیمت بھی 185 سے کم ہوکر 178 تا 180روپے پر آگئی۔

عبدالرﺅف ابراہیم نے کہاحکومت مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف عملی طور پر کریک ڈاون کا آغاز کرے تو تھوک مارکیٹوں میں فی کلوگرام چینی مزید 30 روپے سستی ہوکر ہوقیمت 150 ہوجائیگی۔