وفاقی محتسب کے افسران کی کہو ٹہ میں کھلی کچہر ی،شکایات کا ازالہ
اسلا م آباد:(بیورورپورٹ ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے کہو ٹہ میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کےخلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام اور نا درا کےخلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر ا دیں۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے وفاقی و صوبائی محکموں کےخلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں،شکا یت کنند گان نے کہا شہر میں سڑ کیں جگہ جگہ ٹو ٹی ہوئیں ، بجلی کے کھمبے گر ے ہو ئے ہیں جن کی بحا لی کےلئے متعدد درخواستوں کے با وجود محکمہ کوئی کارروائی نہیں کر رہا ، بجلی کے اہلکار رشوت کے بغیر کو ئی کام نہیں کر تے، زیا دہ تر شکا یات بجلی کے کنکشن ،ٹرا نسفا رمر نہ لگا نے، زائدبلوں، گیس کے کنکشن میں تا خیر، شنا ختی کا رڈ کے اجرا ءمیں تا خیر اور بلا ک ہو نے ، بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے مالی امداد نہ ملنے سے متعلق تھیں۔
وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ وفاقی اداروں کو شکایات کے ازالے کےلئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کیے، صو با ئی اداروں سے متعلق شکا یات صو با ئی محتسب اور ضلعی انتظا میہ کو بھجوا دیں، کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران، اے سی کہو ٹہ، ضلعی انتظا میہ ،صحافیوں نے بھی شر کت کی، قبل ازیں وفاقی محتسب کے افسران نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا، کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے صحافیوں کی شکا یات بھی سنیں۔
















