چینی کی مزید اڑان،قیمت200روپے کلو تک جاپہنچی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی کی مزید اڑان،قیمت200روپے کلو تک جاپہنچی،ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3.52روپے کلو بڑھی۔

دوسری جانب 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کرتے ہوئے ٹریڈنگ کارپوریشن نے پہلا ٹینڈرجاری کردیا اور چینی کی درآمد کےلئے انٹرنیشنل سپلائرز،مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کرلیں۔