PTC کے سابقہ ملازمین پنشن کے حقدار،90دن میں ادائیگی یقینی بنائی جائے،سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے حقدار،90دن میں ادائیگی یقینی بنائی جائے،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی،امین الدین خان نے200سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیا،جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل حقدار ہیں،ادارے کو مالی مسائل پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے،سپریم کورٹ نے حکم دیا پی ٹی سی ایل 90دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے، پنشن پر نظرثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے،وی ایس ایس (رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم)لینے والے ملازمین پنشن کے حق دار نہیں ہوں گے، ادائیگیوں کا عمل شفاف، منصفانہ اور موثر ہونا چاہیے تاکہ برسوں سے درپیش مطالبات کا ازالہ کیا جا سکے۔