اسلام آباد،کراچی :(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے فیلڈ مارشل کی توجہ ملکی استحکام پر مرکوز ہے،صدرسے استعفیٰ لینے کی کوئی تجویز نہ آرمی چیف منصب کے خواہشمند ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہابخوبی علم صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف کو نشانہ بنانےوالی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے یہ بھی جانتے ہیں ایسا کیوں کیا جارہا ہے اور فائدہ کسے پہنچے گا،واضح طور پر کہہ چکا ہوں صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی سٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز،سوچ زیر غور نہیں،صدر کا مسلح افواج کی قیادت کےساتھ مضبوط و باوقار تعلق ہے،آصف زرداری نے صاف الفاظ میں خود کہا مجھے معلوم جھوٹ کون پھیلا رہا اور پروپیگنڈے سے کسے فائدہ پہنچے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا بیانیے میں شامل افرادکوپیغام ہے دشمن ایجنسیوں کےساتھ ملکرجوکرنا ہے کرلو،پاکستان کو دوبارہ مضبوط بنانے کےلئے جو بھی ضروری ہواکریں گے۔
دوسری جانب ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا آصف زرداری مدبر شخص اور ریاستی سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، حکومت کےلئے مشکلات پیدا نہیں کیں ،پیپلز پارٹی اتحادی ہے ،کیوں نظام کو درہم برہم کرنا چاہیں گے؟۔
ادھرچیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی کہا صدرمملکت کوتبدیل کیے جانے کی باتیں صرف افواہیں ہیں، حکومت کاحصہ نہ بننے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا ،سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔
صدرسے استعفیٰ لینے کی کوئی تجویز نہ آرمی چیف منصب کے خواہشمند ہیں،وزیر داخلہ
















