پاکستان کو قدرتی اتحادی سمجھتے ، تعاون بڑھائیں گے: روسی نائب وزیراعظم

ماسکو :(مشرق نیوز) روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا ہے پاکستان کو قدرتی اتحادی سمجھتے ہےں،تعاون بڑھائیں گے۔

معاون خصوصی وزیراعظم برائے خارجہ طارق فاطمی اور ہارون اختر کی رو سی نائب وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، سیاسی، اقتصادی، توانائی، صنعتی اور زرعی تعاون پر تبادلہ خیال ،پاکستان، ازبکستان، روس ریلوے منصوبے اور کارگو ٹرین کی اہمیت پر زور دیا گیا، روس کے نائب وزیراعظم نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

طارق فاطمی نے روسی قیادت کےلئے پاکستانی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، طارق فاطمی نے کہا قیادت کی سطح پر خیر سگالی دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو یقینی بنا رہی ، روس کےساتھ مضبوط تعلقات ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے،ہارون اختر نے کہا پاکستان کراچی میں نئی سٹیل ملز کے بارے میں جاری مذاکرات کو بہت اہمیت دیتا ہے،سٹیل ملز منصوبہ مستقبل کے تعاون کی علامت بن سکتا ہے، پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسی سے معاشی استحکام حاصل ہوا۔