گریڈ ایک سے 5 تک کی آسامیاں آﺅٹ سورس کی جائیں گی،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ


اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)سیکرٹر ی اسٹیبلشمنٹ نے کہا ہے سارے ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان نہیں، سرکاری ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائےگا، گریڈ ایک سے 5 تک کی آسامیاں آﺅٹ سورس کر دی جائیں گی،اقدام سے پنشن بل میں نمایاں کمی ہو گی۔

بیان میں کہا گیاوفاقی حکومت کئی اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے، بوجھ کم کرنے کےلئے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم تجویز کردی ، ترمیم میں سول سرونٹس کے اثاثے ڈکلیئر کرنے کی تجویز ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد کئی کام صوبوں کو منتقل کر دیئے گئے، حکومت کئی اداروں کو ختم اور کئی کا انضمام کرے گی، وفاقی حکومت کئی ایسے اداروں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کہا وفاقی اداروں کے زیادہ ملازمین کو سرپلس پول میں نہیں بھیج سکتے، حکومت نے ملازمین کی ملازمت سے علیحدگی کیلئے پیکیج تیار کرنے کی تجویز دی ہے، حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی ایسے اداروں کو بند کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، وفاقی حکومت ملازمین کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے، ٹیکنالوجی کے دور میں زیادہ آسامیوں کی ضرورت نہیں رہی ہے، ایک افسر کےساتھ 6 ماتحت عملہ ہوتا ہے ٹیکنالوجی کے بعد اب 2ماتحت تک محدود کر دیں گے۔