لندن (مشرق نیوز) 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کے سفر میں چیلسی فٹبال کلب نے نہ صرف میدان میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ اپنی خزانے کی تجوریاں بھی بھرلیں۔ فلومی نینسے کے خلاف فتح حاصل کرکے چیلسی نے فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں ان کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔
برازیلی ٹیم کے خلاف جواو پیڈرو کی شاندار کارکردگی نے چیلسی کو فیصلہ کن میچ تک پہنچادیا، اور کوچ اینزو ماریسکا کیلئے یہ کامیابیاں ٹیم کی تعمیر نو کے سفر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہورہی ہیں۔اگرچہ کلب ورلڈ کپ تک رسائی کا سفر آسان نہیں تھا، لیکن چیلسی کلب نے عالمی سطح پر مختلف ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اب اگر چیلسی کی ٹیم فائنل جیت لیتی ہے تو یہ نہ صرف میدان میں بلکہ مالی اعتبار سے بھی ایک بڑی کامیابی ہوگی۔
چیلسی کے مالی معاملات پہلے ہی مستحکم ہیں، لیکن کلب ورلڈ کپ کے سفر نے ان کے اکاونٹس میں مزید خطیر رقم شامل کردی ہے۔ سیمی فائنل سے پہلے ہی چیلسی نے کلب ورلڈ کپ سے 104.6 ملین ڈالر (76.9 ملین پاونڈ) یعنی تقریباً 29 ارب 16 کروڑ روپے لئے تھے۔
فلومی نینسے کو شکست دینے کے بعد چیلسی کی دولت میں مزید 30 ملین ڈالر (22.1 ملین پاونڈ) یعنی 8 ارب 36 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چیلسی نے اب تک اس ٹورنامنٹ سے کل 134.6 ملین ڈالر (99 ملین پاونڈ) یعنی 37 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کما لئے ہیں۔یہ کلب ورلڈ کپ میں کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ رقم ہے، اور فائنل جیتنے کی صورت میں چیلسی اپنی اس کمائی میں مزید اضافہ کریں گے۔
فائنل میں چیلسی کلب کا سامنا پی ایس جی سے ہوگا، اور اگرچہ یہ ایک کڑا امتحان ہے، لیکن چیلسی ٹیم انھیں شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر چیلسی کلب فائنل جیت لیتا ہے تو انہیں مزید 40 ملین ڈالر (29.4 ملین پاونڈ) یعنی 11 ارب 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
چیلسی فٹ بال کلب کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع


















