38.3 ارب ڈالر پاکستان منتقل،اوورسیز نے نیا ریکار ڈ بنادیا
کراچی:(بیورورپورٹ) 38.3 ارب ڈالر پاکستان منتقل،اوورسیز نے نیا ریکار ڈ بنا دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جون 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر وطن منتقل کیے، ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،مالی سال 2025 کے دوران مجموعی ترسیلات زر کا حجم 38 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔
سعودی عرب 82 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا،متحدہ عرب امارات 7.8 ارب ڈالر، برطانیہ 5.9 ارب ڈالر، یورپی ممالک 4.5 ارب ڈالر اور امریکہ سے 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
















