وفاقی کابینہ نے5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دےدی۔

وزارت غذائی تحفظ نے کہااقدام قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کےلئے اٹھایا گیا،چینی کی درآمدحکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،درآمد کا طریقہ ماضی کی حکومتوں سے مختلف و واضح طور پر بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے،ماضی میں اکثرچینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے قومی خزانے پربوجھ ڈال کر سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔