اسلام آباد،شوشا، قرہ باغ: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے 2روزہ دورے پر شوشا، قرہ باغ پہنچ گئے۔
فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی، آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائیجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا، نائب وزیر اعظم ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ ،معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ساتھ ہیں،شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے،عالمی رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
قبل ازیںاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا معیشت میں شفافیت کےلئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،شہریوں ،کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کے استعمال پرآگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے،کیش لیس اکانومی کیلئے قائم کمیٹیاں تمام شراکت داروں کےساتھ ملکر قابل عمل تجاویز پیش کریں،شہبازشریف نے اہداف دگنا کرنے اور تمام سہولیات وفاقی علاقے، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔
دریں اثنا انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میںوزیراعظم شہباز شریف نے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کےلئے پرعزم ہیں،پولیو ورکرز کی حفاظت ترجیح ہے،صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ فریقین کو پولیو کے خاتمے کےلئے یکجان ہو کر کام کرنا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا حکومت تمام تر مشکلات و چیلنجز کے باوجود بین الاقوامی ،صوبائی ،مقامی ٹیم کی مدد سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کرے گی،ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے اور پولیو فری پاکستان کا عزم کرتے ہیں،یقینی بنانا چاہیے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے،انسداد پولیو کےلئے صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومتوں ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کوششیں و تعاون لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا مرض کے خاتمے میں ساتھ دینے والے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں،سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کا بھی ساتھ دینے پر شکر گزار ہوں ،انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاﺅنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں نے بہت اہم و قابل تحسین کردار ادا کیا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















