پنجاب کے وزرا کی موجیں،تنخواہ کے بعد” لیو الاونس“ میں بھی اضافہ


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)پنجاب کے وزراءکی موجیں،تنخواہ کے بعد لیو الاو¿نس“ میں بھی اضافہ، عوامی نمائندوں کے قوانین (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔

ترمیمی بل کے تحت وزرا (سیلری، الاونس، پریولجز) ایکٹ 1975 میں ترامیم کی جائیں گی، بعد از ترامیم چھٹی پر تنخواہ کی کٹوتی نہیں ہو گی،وزرا،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو لیو الاونس تنخواہ کے برابر ملے گا،صوبائی وزرا کی ایک لاکھ تنخواہ کے وقت ایک ماہ کی چھٹی پر 74 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم پنجاب کے وزرا کو ایک ماہ چھٹی پر ماہانہ 74 ہزار کے بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کو 1 لاکھ 25 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم سپیکر پنجاب اسمبلی کو ایک ماہ کی چھٹی پر 37 ہزار کی بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار ملے گی،ڈپٹی سپیکر کو 1 لاکھ 20 ہزار تنخواہ کے وقت ایک ماہ چھٹی پر 37 ہزار تنخواہ ملتی تھی، بعد از ترامیم ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو چھٹی پر ماہانہ 37 ہزار کی بجائے پوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزار ملے گی، ترامیم وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ضروری ہیں۔