پاکستانی ایکسپورٹرز کو مقامی بینکنگ چینلز سے سنگین مسائل کا سامنا ہے: لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستانی ایکسپورٹرز کو پیمنٹ کے حصول میں مقامی بینکنگ چینلز سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جس سے ایکسپورٹرز شدید ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں۔ بیرون ممالک سے ایکسپورٹ کی مد میں ملنے والے زرمبادلہ کے حصول کیلئے چینلز کی موجودگی کے باوجود ایکسپورٹرز کو معلومات اور رسائی حاصل نہیں ہے جس ناصرف ایکسپورٹرز ای کامرس ایکسپورٹرز بزنسز کو نقصان ہورہا ہے بلکہ اس سے ملکی زرمبادلہ میں کمی واقع ہورہی ہے۔ لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم سے ای کامرس سے متعلقہ بزنسز اور ایکسپورٹرز کو سہولیات اور آسانی فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائینگے۔ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آن بینکنگ افئیرز و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس سید سلمان علی کا لاہور چیمبر میں اہم اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس میں سٹیٹ بینک کے اشتراک سے بی ٹو سی ایکسپورٹ پر مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیف منیجر سٹیٹ بینک اور ٹی ڈیپ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین پی بی جی علی حسام اصغر، محمد یاسین، عامر سمیت سمیت لاہور چیمبر کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آن بینکنگ افئیر و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر سید سلمان علی نے ایکسپورٹ میکانزم میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ محدود بینکنگ سپورٹ کے باعث پاکستان کے بیشتر کمرشل بینکس بی ٹو سی ایکسپورٹس کی سہولت فراہم نہیں کر رہے، حالانکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا FE سرکولر نمبر 7 (2020) موجود ہے جس کی وجہ بی ٹو سی ماڈل سے متعلق تکنیکی معلوم کی کمی داخلی رکاوٹیں اور طریقہ کار کی پیچیدگیاں ہیں جس کے نتیجے میں چھوٹی مالیت کی برآمدات کیلئے ادائیگی کا موثر نظام دستیاب نہیں۔ سید سلمان علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سنگل ونڈو بی ٹو سی ایکسپورٹ کیلئے کوئی مخصوص ماڈیول فراہم نہیں کرتاجس سے بینکس کو B2C ایکسپورٹرز کو WEBOC کے ذریعے رجسٹر کرنا پڑتا ہے۔PSW پر براہ راست B2C دستاویزات کی کارروائی ممکن نہیں جس کے نتیجے میں پورا سسٹم B2C کیلئے تکنیکی طور پر بلاک ہے۔علاوہ ازین اسٹیٹ بینک نے ادائیگی کا فریم ورک تو دیا ہے، لیکن اس میں وضاحت اور تسلسل کا فقدان ہے۔بعض بینکس ہر B2C ترسیل کیلئے MT103 میسج مانگتے ہیں، جو چھوٹی ترسیلات کیلئے غیر عملی ہے۔PayFast جیسے مقامی گیٹ ویز آنیوالی رقوم کی رپورٹنگ اور عملدرآمد کے واضح اصول موجود نہیں۔جس سے ادائیگیوں میں تاخیر، مستردگی اور ابہام پیدا ہورہا ہے۔ سید سلمان علی کا مزید کہنا تھا ایک NTN صرف ایک ہی بینک کے ساتھ رجسٹر ہو سکتا ہے۔کسی دوسرے بینک میں منتقلی کا کوئی آسان طریقہ کار موجود نہیں۔بعض بینکس کی سست کارکردگی سے ایکسپورٹرز کو دشواری ہوتی ہے۔جس کے نتیجے میں آپریشنز میں رکاوٹ اور بینک کی اجارہ داری قائم رہتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آن بینکنگ افئیرز سید سلمان علی نے B2C ایکسپورٹ کو فروغ دینے کیلئے تجاویزدیتے ہوئے کہا کہ PSW میں B2C ماڈیول کا اجرا چھوٹے مالیت کی برآمدات کی آسانی سے ڈکلیریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔ای کامرس پلیٹ فارمز اور کوریئر سروس سے انضمام کیلئے خودکار E-Form استثنیٰ اور ایکسپورٹ ڈکلیریشن کا نظام متعارف کروایا جائے۔ بینکنگ سسٹم کو فعال اور SOPs جاری کیا جائے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سےواضح، آسان اور اپڈیٹڈ SOPs جاری کیے جائیں۔MT103 جیسی پرانی شرائط ختم جائیں۔بینکس کو ڈیجیٹل گیٹ ویز اور ای کامرس پلیٹ فارمز کے ساتھ انضمام کی اجازت دی جائے۔ایک NTN کو متعدد بینکس سے منسلک کرنے کی اجازت ایکسپورٹر کو اجازت ہو کہ وہ ایک سے زائد بینکس کے ساتھ رجسٹر ہو سکیں۔ یا ایک بینک سے دوسرے بینک میں آسانی سے منتقلی ممکن ہو۔ایسا کرنے سے مقابلہ بڑھے گا، خدمات بہتر ہوں گی۔ایکسپورٹرز کے پاس متبادل آپشن ہوگا۔ سٹیٹ بینک PayFast وغیرہ جیسے گیٹ ویز کو B2C کیلئے تسلیم کرے۔فارن کرنسی کی ترسیل اور اس کی دستاویزی حیثیت کو باقاعدہ بنایا جائے۔ بینک افسران اور ایکسپورٹرز کیلئے تربیتی سیشنز کروائے جائیں بینک عمل کیلئے B2C ماڈل کو سمجھنے اور اس پر عملدرآمد کی تربیت دی جائے۔ ایکسپورٹرز کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور قوانین کی آگاہی دی جائے۔ LCCI، TDAP، PSW اور SBP جیسے ادارے ان سیشنز کا انعقاد کریں۔ کوریئر کمپنیوں کا انضمام کیا جائے. DHL، FedEx، پاکستان پوسٹ وغیرہ کو PSW سے منسلک کیا جائے۔کم لاگت، تیز رفتار اور آسان دستاویزی کارروائی ممکن بنائی جائے۔