موبائل فون سم، کاروں سمیت ساڑھے 6 ہزار سے زائد اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس میں کمی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موبائل فون سم، کاروں، دودھ، دہی، پھلوں سمیت ساڑھے 6 ہزار سے زائد اشیا پر ڈیوٹی و ٹیکس میں کمی، ایف بی آر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فیڈرل درآمدی میک اپ کے سامان،مکھن، پنیر، وارنش، پینٹ انیمل ودیگر اشیاپر ڈیوٹی و ٹیکس میں کمی کردی،میک اپ کے امپورٹڈ سامان پر ڈیوٹی 44 ،بیوٹی پارلر کے خام مال ، امپورٹڈ سن بلاک اور سن سکرین پر 44 فیصد کردی گئی۔
فیس واش، صابن و دیگر خام ، کریم اور لوشن پر مال ڈیوٹی اب 40فیصد ہوگی،پولٹری انڈسٹری کےلئے بریڈنگ مرغ، فروزن ، زندہ ، کواڈ فش، ملک پاﺅڈر، پان، صابن سمیت کئی اہم اشیا بھی فہرست کاحصہ ہیں۔
















