صدر کابغیر مشاورت ججز کی سنیارٹی طے کرنا آئینی تقاضوں کے برخلاف ہے،جسٹس منصور
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت کابغیر مشاورت ججز کی سنیارٹی طے کرنا آئینی تقاضوں کے برخلاف ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور اہم خط ارسال کر دیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل تحریر کیے گئے خط میں سینئر ترین جج نے سنیارٹی تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا،جسٹس منصور علی شاہ نے موقف اختیار کیا ججز کی سنیارٹی جیسے اہم و حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہ کرناآئینی تقاضوں کے برخلاف ہے،آرٹیکل 200 کے تحت صدر مملکت چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے لیکن جلدبازی میں ازخود سنیارٹی کا تعین کر لیا۔
خط میں نشاندہی کی گئی سنیارٹی کا معاملہ پہلے ہی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے، یکطرفہ فیصلہ کرنا مناسب نہیں تھا،میری رائے میں اہم معاملے پر باضابطہ مشاورت ناگزیر تھی۔
















