دہری شہرت والے افسروں کےخلاف شکنجہ سخت کردیا،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے دہری شہرت رکھنے والے ایف بی آر افسروں کےخلاف شکنجہ سخت کر دیا ،ادارے میں ایمانداری کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ، وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے اختیارات کے غلط استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے کہا دروازے تمام ٹیکس دہندگان کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں،محصولات اکھٹے کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا۔

وزیرمملکت خزانہ بلال اظہرکیانی نے کہاحکومتی معاشی کارکردگی بہتر ، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ،آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کی بنیاد بنا،اپنے اہداف پورے کئے، کوئی منی بجٹ نہیں آیا، ایف بی آر کی وصولیوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ،استحکام کا سفر جاری رکھیں گے۔