مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے350 ارب سے زائد کے منصوبوں پر کام جاری

لاہور(اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلویز کی طرف سے مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے 350ارب روپے سے زائد روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں 40 سٹیشنوں پر فری واے فائی کی فراہمی، راولپنڈی سٹیشن پر ویٹنگ ایریا کی تعمیر، افسران کے بیرون ملک دورے ختم، وطن واپس بلانے کا فیصلہ شامل ہیں۔ واضح رہے وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے 30 ستمبر تک آﺅٹ سورس اور ملک بھر کے سٹیشنوں پر بہتری لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز کی جانب سے صفائی ستھرائی سمیت مرکزی سٹیشنوں پر مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر 350ارب روپے سے منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس میں تزئین و آرائش اور خوارک کی کوالٹی کو بہتر بنانے پر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر راولپنڈی ریلویز سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے علاوہ ماڈل ٹکٹ شاپ اور فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن لاہور پر مسافروں کی سہولت کی خاطر برقی زینے اور اے سی واش رومز اور ویٹنگ ایریا بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کا 60لاکھ روپے کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے کیا گیا جس میں لاہور کینٹ اسٹیشن بھی شامل ہے تمام واشنگ لائن کو آﺅٹ سورس کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 30ستمبر تک کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی ریلویز سٹیشنوں کو بھی بہتری کرنے کی خاطر کام کیا جائیگا۔ ٹرینوں کی تاخیرکی وجہ مین لائن کراچی سے روہڑی ہے، اس میں بہتری لانے کی خاطر وفاقی وزیر ریلویز کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میں بہتری لانے کی خاطر نئی لائن بنے گی تو یہ چیزیں بہتر ہوں گی تب ہی تاخیر کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے گا وفاقی وزیر ریلویز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ریلوے سٹیشن پر جو تبدیلی ہے اب ایسی تبدیلی ملک بھر کے اسٹیشن پر نظر آے گی چکوال لاہور اور ٹیکسلا میں سٹیشنوں پر تبدیلی کررہے ہیں۔ وزیراعظم سیلون اب عوام کی ملکیت ہے اب یہ مفت استعمال نہیں ہو گا سیلون اب پہلے کی طرح کوئی استعمال نہیں کر سکے گا کسی افسران کو اجازت نہیں کہ وہ سلون مفت استعمال کرے افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دئیے گئے ہیں اور جو باہر ان کو واپس آ نا ہو گا جو کام کریگا وہ یہاں چلے گا، ریلوے سٹیشن کو 60 دن میں بہتر کریں گے اور خوراک لے حوالے سے شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں، 19 تاریخ کو وزیراعظم کے حکم سے جدید ٹرین چلانے جا رہے ہیں جس میں 40نی کوچیز شامل ہیں ریلوے چلے گی تو پاکستان چلے گا ہمارے پاس مال گاڑی کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے راولپنڈی میں بہت بڑی جگہ پر ویٹنگ ایریا بنا رہے ہیں۔