بہادر بیٹوں کے ہوتے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا،محسن نقوی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں دہشتگردحملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی،بلند حوصلے کو سراہا۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاآپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کےخلاف جنگ میں عزم مزید مضبوط ہوا،غیر معمولی جذبہ دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو گیا،بہادر بیٹوں کے ہوتے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا،پوری قوم وطن عزیز کے جری جوانوں کےساتھ ہے ،سب آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔