امید ہے ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائینگے،محسن نقوی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات و مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے امریکی صدر کی غیر معمولی قیادت و مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاپاکستان بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کیلئے ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا قیام امن کیلئے امریکی صدر کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں،پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے، امن کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم کا خیر مقدم کرینگے۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں امن کیلئے سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان اہم دوست ملک ہے، تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔