پاکستان نے کان کنی میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیوں سے کان کنی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ،کان کنی صنعت نے پہلی گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرکے عالمی سطح پر تاریخ رقم کردی۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو تھر میں پانی کے مو¿ثراستعمال پرالائنس فار واٹراٹیورڈشپ گولڈ سرٹیفکیشن سے نوازا گیا، اے ڈبلیو ایس 2009 میں اقوام متحدہ ،عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا،اے ڈبلیو ایس سرٹیفکیشن اداروں کے ذمہ دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔