لاہور: (خبر نگار،اپنے نمائندے سے) مون سون کاطوفانی سپیل،پنجاب میں تباہی،نشیبی علاقے زیر آب،سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرتی رہیں،7افرا د جاں بحق،متعدد زخمی ،ہلاکتیں چھتیں گرنے سے ہوئیں۔
موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، لیسکو کے 320سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی گھنٹوں غائب رہی،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ایبٹ آباد کی ندی میں طغیانی ،بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے طوفان ، بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا دوران بارش اپنے بچوں ، پالتو جانوروں کو بجلی کی تنصیبات سے دور رکھیں۔
ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہاصوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ، شہری مدد کےلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کر سکتے ہیں۔
مون سون کاطوفانی سپیل،پنجاب میں تباہی،7افرا د جاں بحق،متعدد زخمی
















